اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دیرالزور کے مضافات میں واقع کئي دیہی بستیوں میں دہشت گردوں کی گھسنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا -
شام کے فوجیوں نے اسی طرح دیرالزور کے ہوائي اڈے کے قریب کے علاقے میں بھی دہشت گردوں کی گھسنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کم سے کے تیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا -
ان علاقوں میں فوج کے آپریشن میں مقامی قبائل نے بھی بھرپور تعاون کیا -
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں دہشت گردوں پرفوج کے حملوں میں بڑی مقدار میں داعش کے بھاری ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گيا جس کے نتیجے میں باقی بچے داعش کے عناصر وہاں سے فرار کرنے پرمجبور ہوگئے –
.......
/169